ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ میں 66 ویں نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ

ریلوے ، پولیس، واپڈا ، پنجاب اور بلوچستان کےکھلاڑی شریک ہوئے، اینٹی ڈوپنگ سیمینار کا بھی انعقاد

Oct 09, 2024 | 14:09:PM
ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ میں 66 ویں نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ میں 66 ویں نیشنل  ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا ، ایچ ای سی ، سندھ ، اسلام آباد، آرمی ،ریلوے ، پولیس، واپڈا ، پنجاب اور بلوچستان کےکھلاڑی شریک ہوئے۔

ایونٹ میں109،106،102،96،89کلوگرام پلس کی کیٹیگری کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔

چیمپئن شپ کے بعد ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ (ناچ گھر) میں اینٹی ڈوپنگ سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ویٹ لفٹنگ میں ممنوعہ ادویات کے استعمال اور اس سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اینٹی ڈوپنگ سیمینار کے شرکا نے بریفنگ کے بعد سیمینار کو مفید قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایونٹس کے دوران کھلاڑیوں کےمستقبل کو  محفوظ بنانے کیلئےایسے سیمینار منعقد کرتی رہے گی ۔