(24 نیوز)ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ میں 66 ویں نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا ، ایچ ای سی ، سندھ ، اسلام آباد، آرمی ،ریلوے ، پولیس، واپڈا ، پنجاب اور بلوچستان کےکھلاڑی شریک ہوئے۔
ایونٹ میں109،106،102،96،89کلوگرام پلس کی کیٹیگری کے مقابلے منعقد کئے گئے ۔
چیمپئن شپ کے بعد ریلوے برٹ انسٹیٹیوٹ (ناچ گھر) میں اینٹی ڈوپنگ سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ویٹ لفٹنگ میں ممنوعہ ادویات کے استعمال اور اس سے ہونیوالے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ اینٹی ڈوپنگ سیمینار کے شرکا نے بریفنگ کے بعد سیمینار کو مفید قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی ایونٹس کے دوران کھلاڑیوں کےمستقبل کو محفوظ بنانے کیلئےایسے سیمینار منعقد کرتی رہے گی ۔