مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار , انڈے مزید مہنگے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے، فی درجن قیمت 294 روپے تک پہنچ گئی۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد قیمت 294 روپے ہو گئی ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ
لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔