آج نیب نے مجھ سے متعلق جھوٹی خبر چلوائی ہے: چوہدری پرویز الہٰی
سینکڑوں سرکاری ملازمین کو اغواء کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج نیب نے جھوٹی خبر چلوائی ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سینکڑوں سرکاری ملازمین کو اغواء کر کے مار پیٹ سے پلی بارگین کی گئی، انہوں نے جو پیسے دیے ان سے خوامخواہ مجھ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سب جھوٹ ہے، میں نے کرپشن کی، نہ کوئی پلی بارگین کی ہے۔
انہوں نے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ میرے خلاف 25 جعلی کیس بنے، 25 کیس مزید بھی بنا لیں۔
واضح رہے کہ آج کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی ریکوری کے طور پر ڈپٹی چیئرمین نیب نے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔
ترجمان نیب لاہور نے کہا تھا کہ یہ ریکوری سابق وزیرِ اعلی پرویز الہٰی و دیگر کے خلاف ٹھیکوں میں کِک بیکس کیس میں ہوئی۔نیب لاہور کے مطابق 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے وصول کیے گئے ہیں۔