ملتان ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری) ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر انگلینڈ نے 492 رنز بنائے، جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان 243 رنز کی پاٹنر شپ بنی ہے، جو روٹ نے ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنے ملک کے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی توڑا ہے، بین ڈکٹ 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے روز انگلیںڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے گئے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج شائقین کرکٹ کے لیے انٹری مفت کر رکھی تھی، شائقین کرکٹ کے لئے کل بھی مفت انٹری ہو گی، پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔