(اشرف خان)آئی پی پیز کا معاملہ،بجلی معاہدوں پر حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت سامنے آ گئی۔
لال پیر پاور کے بعد حب پاور بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار،حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا،بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی، لال پیر پاور کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے آج ہنگامی اجلاس ہوگا۔
دونوں آئی پی پیز کے بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی، لال پیر پاور 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہے،لال پیر پاور اور حب پاور نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خطوط لکھ کر آگاہ کردیا۔
خیال رہے کہ لال پیر پاور اور حب پاور کے بجلی معاہدے 2027 میں ختم ہورہے ہیں۔