یوٹیوبر ڈکی بھائی اوراُن کی اہلیہ عروب جتوئی کی گرفتاری کے بعد رہائی 

ماڈل ٹاؤن آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے اسلحہ کی نمائش پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تھا

Oct 09, 2024 | 16:11:PM

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ عروب جتوئی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔

پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے اسلحہ کی نمائش پر ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو حراست میں لیا تھا،تاہم ڈکی بھائی اورعروب جتوئی کے معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو چھوڑ دیا گیا۔

مزیدخبریں