آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے اختیارات واپس لینے کی منظوری

Oct 09, 2024 | 16:45:PM

(عامر شہزاد)خیبر پختوںخوا کابینہ نے آئی جی  پولیس سے اختیارات واپس لینے کی منظوری دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں  آئی جی سے پولیس اختیارات واپس لینے کی منظوری کے بعد پوسٹننگ ٹرانسفر وزیر اعلیٰ کرینگے جبکہ ڈی پی او آر پی او اور ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کے پوسٹننگ اب آئی جی کی جگہ سی ایم کرینگے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین خان گنڈاپورنےکابینہ اجلاس میں اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہمارے پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،ہمارے باوردی پولیس والوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے،اسی طرح ہمارے ریسکیو اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، اگر اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ان پر تشدد ثابت ہوا تو ہم سخت کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ریسکیو کی مشینری کو بھی غیر قانونی طور پر قبضے میں لیا گیا ہے،بحیثیت وزیر اعلیٰ میں جہاں جاؤں گا،میرے ساتھ اہلکار  اور دیگر درکار مشینری ساتھ جائے گی، کے پی ہاؤس اسلام آباد میں فسطائیت کی گئی، غیر قانونی طور پر ہماری املاک کو توڑا گیا، اس پر قانونی چارہ جوئی کے لئے مشاورت کرکے لائحہ عمل طے کریں گے،کے پی ہاؤس میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزیدکہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس طرح کی فسطائیت اور غیر قانونی اقدامات ناقابل برداشت ہیں،ہم اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے پاکستان نیول وار کالج کے وفد کی ملاقات

مزیدخبریں