سونے کی قیمت کو بیک گیئر لگ گیا،دو دن میں 4 ہزار روپے سستا 

Oct 09, 2024 | 17:06:PM

(اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے اثرات پاکستان میں بھی پہنچ گئے ، دو دنوں میں فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کمی آ گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر سستاہوکر 2617 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،پاکستان میں فی تولہ سونا3 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 2572 روپے سستاہونے کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئی ،ایک تولہ چاندی 3050 روپے کی سطح پر برقرار ہے ۔

مزیدخبریں