سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے تربت شہر کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا،سکیورٹی فورسز کی جانب سے برآمد کیا جانے والے دھماکہ خیز مواد 280 کلو گرام ہے،دھماکہ خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ،سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی اور بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ سکیورٹی فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں،دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں،بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے اختیارات واپس لینے کی منظوری