انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں روپے نے حساب چکتا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات بھی روپے کی پرواز کو نہ روک سکے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.67 روپے سے بڑھ کر 277.72 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے کمی سے 279.61 روپے کا ہوگیا ،یورو 35 پیسے کمی سے 305.66 روپے،برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے کمی سے 365.07 روپے ،یو اے ای درہم 76.06 روپے پر برقرار رہا،سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 74.17 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت اعشاریوں میں ہوا ہے ،100 انڈیکس 5 پوائنٹس اضافے سے 85669 کی سطح پر بند ،100 انڈیکس کی بلند سطح 86451 رہی ،100 انڈیکس کی کم سطح 85444 رہی ،سٹاک مارکیٹ میں 31.34 ارب روپے مالیت کے 59.60 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔