سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)اسلا آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود سٹے دینے والے سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کر دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سول جج انعام اللہ کو فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا ۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا،سینئر سول جج انعام اللہ کے انکوائری افسر سیشن جج کامران بشارت مفتی ہوں گے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی،خریداروں کی چاندی ہو گئی