جاپان: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، نئے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

Oct 09, 2024 | 18:15:PM

 (24نیوز)جاپانی وزیراعظم نے ایوان زیریں کو تحلیل کرکے عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کیا،انہوں نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے،اب جاپان میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے،اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے3سالہ وزارتِ عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا،ایشیبا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا، ’ہم اس الیکشن کا منصفانہ اور خلوص کے ساتھ سامنا کرنا چاہتے ہیں  تاکہ اس حکومت کو (عوامی) اعتماد حاصل ہو‘۔

 بعد ازاں پارلیمنٹ کے سپیکر نے شہنشاہ کی مہر کے ساتھ وزیر اعظم کا خط پڑھ کر سنایا، پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا اور قانون سازوں نے ”بانزئی“ کا روایتی نعرہ لگایا،اشیبا کے پیشرو فومیو کیشیڈا کی3 سالہ حکومت کو سلش فنڈ  سکینڈل اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ووٹروں کی عدم اطمینان کی وجہ سے ریکارڈ کم منظوری کی درجہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیکیورٹی کےاضافی انتظامات کر لئے گئے

مزیدخبریں