بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

Oct 09, 2024 | 18:23:PM

(احتشام کیانی ) سابق خاتون اول اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی کی توشہ خانہ کیس 2 میں ضمانت نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کل سماعت کرنا تھی،

عدالت نے ایف آئی اے کو کل تک پراسیکیوٹر مقرر کر کے دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ آج سابق خاتون اول کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو کل تک پرا سیکیوٹر مقرر کرنے کی مہلت دی تھی لیکن اب اچانک  کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں