آئینی ترمیم کا معاملہ ،پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دوبارہ رابطہ

Oct 09, 2024 | 18:41:PM

(طیب سیف)آئینی ترمیم کے معاملہ پر پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر سے رابطہ ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے بڑوں کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے ،پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے گا ،پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی وفد میں شامل ہوگی ،پی ٹی آئی وفد آئینی ترمیم کے مسودے پر بات کرے گا،جمعیت علماء اسلام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی آئینی ترامیم کے مسودے کی شئیرنگ کی بات کی تھی ،پیپلز پارٹی کے ساتھ مزاکرات میں پیش رفت ہونے پر پی ٹی آئی نے مولانا سے ملاقات کا فیصلہ کیا ۔

مزیدخبریں