اب نرم سٹیٹ نہیں ہو گی سختی سے پیش آئیں گے وزیر داخلہ محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان

Oct 09, 2024 | 18:53:PM

(24 نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اب نرم سٹیٹ نہیں ہو گی سختی سے پیش آئیں گے ، پی ٹی ایم کی معاونت پر آئی ڈی کارڈ ، پاسپورٹ اور بینک اکاؤنٹس بلاک ہو ں گے ۔

کالعدم تنظیم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم )پر پابندی کے معاملہ پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ ہم کسی صورت متبادل عدالتی نظام کی اجازت نہیں دے سکتے ،ایک طرف آپ اداروں کو گالیاں دے رہے ہیں ،ہمارے علم میں ہے کہ ایک دو سیاسی جماعتیں پی ٹی ایم سے ملے ہیں ،ہم نے ان کو بتایا ہے کہ حقوق کی بات ہے تو بات ہو سکتی ہے لیکن بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی ،ہم نے پی ٹی ایم کو بین کیا اور کے پی حکومت نے گرفتاریاں کیں ۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ جو پی ٹی ایم کی مدد کرے گا معاونت کرے گا ان کے اکاؤنٹس ، آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹس بلاک ہوں گے ،غیر ملکی کمپنیوں کی طرف سے ان کی ویڈیوز  شیئر کی جا رہی ہے ان کی تشہیر  کی جا رہی ہے ،ان کے ماسٹرز اور آپریٹرز کیلئے واضح پیغام ہے کہ کوئی اجازت نہیں ہے نہ ہی نرمی ہے ،سٹیٹ خاموش نہیں ہو گی ،نرم سٹیٹ نہیں ہو گی کہ یہاں بغیر ویزے کے لوگ آتے رہیں، سمگلنگ عام تھی ،اب نرم سٹیٹ نہیں ہو گی سختی سے پیش آئیں گے،جو سٹیٹ کیخلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ ہمارا دشمن ہے ،جو حدود میں رہ کر بات کریں گے ان کے ساتھ حکومت بیٹھے گی اور یہ فرض ہے ،سب سے پہلے پاکستان ہے اس کے بعد سیاست اور دوسری چیزیں آتی ہیں۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی ایم کا پلان بھی  ثبوتوں کیساتھ عیاں  کر دیا  اور کہا کہ کچھ تنطیموں پر پابندی عائد کی تھی اس کے حقائق بتانا چاہتا ہوں،آپ ایک طرف ریاستی اداروں، حکومتوں کو گالیاں دے رہے ہیں

جرگہ کرنے پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ،ایک طرف ایک جرگہ دوسری طرف عدالت کہہ رہے ہیں،ان کے سیاسی رہنماوں کی سوشل میڈیا پر گفتگو سن لیں یہ کس قدر گالیاں دیتے ہیں ،آپ کئی سالوں سے ریاستی اداروں کو گالیاں دیتے رہے تب ہم نے پابندی عائد کی،سیاسی حقوق کی بات کریں ضرور کریں،پی ٹی ایم کا ایجنڈا دیکھیں، ان کو بیرون ملک سے ڈاکومنٹریز بنا کر دی گئیں،دنیا کا ماڑے سے ماڑے ملک میں بھی بارڈر سے ایسی آمد و رفت نہیں تھی جیسی ہماری تھی،،حقوق ہونے چاہیے میں خود حقوق کا بہت بڑا علمبردار ہوں،جو سٹیٹ کیخلاف ہتھیار اٹھائے گا وہ ہمارا دشمن ہے۔

 علی امین گنڈا پور سے متعلق صحافی کے سوال پر  محسن نقوی نے کہا کہ  وزیر اعلی کے پی پہلے خود کلیئر کر لیں پہلے کہ وہ آئی جی اسلام آباد سے ملے بھی ہیں کہ نہیں ،وہ اپنے بیانات میں خود کلیر نہیں ہےپولیس کو بااختیار کرنے کی ضرورت ہے ،گنڈا پور ڈی چوک کب آئے مجھے بھی بتا دیں ،سعودی مہمان بھی پہنچ آئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کے انتظامات کیے جا چکے ہیں،ان کی کال ڈی چوک کی تھی اور ہم نے ڈی چوک کی حفاظت کرنی تھی ،اسلام آباد کے 21 انٹری پوائنٹس ہیں ،ہم نے انہیں جلسہ نہیں کرنے دینا تھا آپ ان سے پوچھ لیں کہ وہ ڈی  چوک آئے ہیں یا نہیں؟

مزیدخبریں