عالمی کراٹے مقابلہ جیتنے پر صدر پاکستان کاشاہ زیب خان کو 10 کروڑ کا انعام

Oct 09, 2024 | 18:53:PM
 عالمی کراٹے مقابلہ جیتنے پر صدر پاکستان کاشاہ زیب خان کو 10 کروڑ کا انعام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدرمملکت  آصف زرداری نے شاہ زیب خان کو عالمی کراٹے کامبیٹ چیمپیئن شپ سنگاپور جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے 10کروڑ روپے کا انعامی چیک دے دیا۔  

صدر پاکستان نے 10 کروڑ روپے کا چیک دے کرکراٹے کے عالمی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب خان کی تعریف کی،صدر مملکت اور چیف منسٹر بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دیا۔ 
 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، مواقع دینے کی ضرورت ہے،کھیلوں کے شعبے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے،اُمید ہے آپ مستقبل میں بھی ملک کیلئے مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  اے آئی سسٹمز کے انسانی کنٹرول سے باہر ہونے کا خطرہ