ژوب؛ایف سی چوکی پر حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 2دہشتگردہلاک،ایک جوان شہید

Oct 09, 2024 | 19:00:PM

(احمد منصور)ژوب میں دہشتگردوں کے ایف سی چوکی پر حملے میں خودکش حملہ آور سمیت 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ جھڑپ میں ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے آج صبح سویرے ایف سی چوکی کو حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ اور سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،  سکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر عرف عماری کو بھی جہنم واصل کر دیا،ہلاک ہونے والا دہشت گرد عمر عرف عماری سکیورٹی فورسز کے ساتھ بے گناہ شہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا ،دہشت گرد عمر عرف عماری نے ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر بھی حملہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران حوالدار جمشید خان شہیدہوگئے،حوالدار جمشید خان شہید کی عمر 39 برس اور تعلق ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تھا، حوالدار جمشید خان شہید نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون کے ساتھ بلوچستان کے امن ،ترقی اور استحکام کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف پر عزم ہیں،دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف  عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اب نرم سٹیٹ نہیں ہو گی سختی سے پیش آئیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی کا دو ٹوک اعلان

مزیدخبریں