(آزاد نہڑیو) سندھ حکومت نے فوتی کوٹا پالیسی پر عائد پابندی ختم کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا۔
محکمہ قانون سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو دوبارہ فوتی کوٹے کے تحت ملازمت دی جائے گی، نگران حکومت کے دوران فوتی کوٹا پالیسی معطل کر دی گئی تھی جس کے باعث ہزاروں ملازمت کے منتظر امیدواروں کی بھرتیاں التوا کا شکار ہو گئی تھیں۔
سندھ حکومت نے پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امیدواروں کی بھرتی کا عمل دوبارہ شروع ہو جائے گا، حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ فوتی کوٹے کے تحت بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، جو ملازمین پہلے وفات پا چکے ہیں ان کے لواحقین کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ملازمت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انتظار پنجوتھہ بازیابی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ اہم خبر آ گئی
دوسری جانب پنجاب حکومت نے اس کے برعکس فوتی کوٹا پالیسی کو ختم کر دیا ہے۔