عمرسرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت19اکتوبر تک ملتوی

Oct 09, 2024 | 19:16:PM

(جمال الدین جمالی)انسداددہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی ارشد جاوید نے سانحہ 9مئی  پر جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 7مقدمات کی سماعت کی ،ایڈمن جج کے تبادلہ کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر پیشرفت نہیں ہوئی،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، سینٹر اعجاز چوہدری اور سابق صوبائی  وزیر میاں محمود الرشید نے بعد از گرفتاری درخواست دائر کر رکھی ہے،ملزمان نے جناح ہاؤس  اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 7 مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزمان نے زمان پارک ,مغلپورہ اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

ملزمان کے وکلا نے استدعا کی کہ ڈیڑھ سال سے ملزمان  جیل میں ہیں ضمانت پر رہائی دی جائے۔

یاد رہے کہ مقدمات میں بغاوت اور عوام کو  فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ تحلیل،عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

مزیدخبریں