گجرات: 14 سالہ لڑکا اغواء کے بعد قتل، بوری بند لاش ٹکڑوں میں برآمد

Oct 09, 2024 | 19:19:PM

(رانا شہزاد) گجرات کے علاقے ٹانڈہ میں 14 سالہ لڑکے کی بوری بند لاش ٹکڑوں میں برآمد ہوئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گجرات کے نواحی علاقے ٹانڈہ سے مبینہ اغوا کے بعد قتل ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی شناخت رحمان کے نام سے ہوئی، رحمان کو مبینہ طور پر 14 روز قبل اغواء کیا گیا تھا، ملزمان نے بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے بوری میں بند کر کے پھینک دی۔

پولیس کے مطابق رحمان کے اغواء کا مقدمہ 5 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی ختم، فوتی کوٹا پالیسی بحال، سندھ سرکار نے ہزاروں امیدواروں کو خوشخبری سنا دی

واضح رہے کہ یہ دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ گجرات میں سیکیورٹی کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور گجرات کے غیر محفوظ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں