(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شکار پور کے قریب کچے کے علاقے میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہارکیا، محسن نقوی نے کہاکہ شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو نے شرپسندوں کی سرکوبی کے دوران شہادت کا اعلیٰ مرتبہ پایا،شہید نے فرض کی بجاآوری میں جان دے کر اعلیٰ مثال قائم کی، سہراب اوڈھو کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ غم کی گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کے لواحقین کے ساتھ ہیں،کچے میں شرپسند عناصر کے خلاف سندھ پولیس کے بہادر جوانوں نے بہادری کے ساتھ آپریشنز کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پارلیمنٹ تحلیل،عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا