عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے ۔
عمران خان اور سیکریٹری تحریک انصاف کی جانب سے متعدد درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں عمران خان کی حلقہ این اے 95 سے نااہلی اور توشہ خانہ تحائف کا معاملہ بھی شامل ہے ،تمام درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے ، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ 11 اکتوبر کو سماعت کرے گا ،پانچ رکنی لارجر بنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری ،جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں ،
لارجر بینچ کے روبرو وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کے وکلاء پیش ہوں گے۔