(میاں عمیر عظمت) پنجاب کا صنعتی شہر فیصل آباد میں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق فیصل آباد میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد پونے 3 لاکھ تک پہنچ گئی،وفاقی ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ریٹرن کی ڈیڈ لائن تک 2 لاکھ افراد نے ریٹرن فائل کی تھی۔
یاد رہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے،ایف بی آر حکام ڈیڈ لائن کے بعد نان فائلرز کے خلاف کاروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیرسرمایہ کاری کی قیادت میں تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا