بی جے پی کا راہول گاندھی کے ساتھ پرینک، کانگریس ہیڈکوارٹر جلیبی بھجوا دی

Oct 09, 2024 | 20:37:PM

(24 نیوز) بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی نے راہول گاندھی کے ساتھ پرینک کر دیا، کانگریس ہیڈکوارٹر کیش ان ڈیلوری پر جلیبی بھجوا دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ’جلیبی‘ ٹرینڈ چل پڑا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہریانہ انتخابات میں فتح کے بعد کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کے ساتھ ایک منفرد اور دلچسپ مذاق کیا، بی جے پی نے دہلی کے معروف ’بیکنر والا سٹور‘ سے ایک کلو جلیبی کا آرڈر دیا اور اسے کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں راہول گاندھی کے نام پر بھجوا دیا، سب سے مزے کی بات یہ تھی کہ یہ آرڈر ’کیش آن ڈیلیوری‘ تھا یعنی جلیبی کی قیمت 609 بھارتی روپے راہول گاندھی یا ان کے دفتر کو ہی ادا کرنی تھی۔

اس منفرد حرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ”جلیبی“ کا ٹرینڈ چل پڑا اور صارفین نے اس واقعے پر دلچسپ تبصرے کیے، یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب راہول گاندھی نے ہریانہ کے گوہانا علاقے میں ایک دکان سے جلیبی کھا کر اسے انتخابی بحث کا حصہ بنایا تھا، انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ جلیبیاں صنعتی سطح پر تیار کی جائیں تاکہ یہ دنیا بھر میں پہنچ سکیں، تاہم بی جے پی نے اس مشورے کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے یہ مذاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ تحلیل، نئے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

واضح رہے کہ ہریانہ انتخابات میں تاریخی کامیابی کے بعد بی جے پی نے جلیبیوں کا جشن بھی منایا، راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے خود بھی جلیبیاں بنا کر فتح کا جشن میں اپنا حصہ ڈالا۔

مزیدخبریں