چینی وزیراعظم لی چیانگ کا 14اکتوبر کو پارلیمنٹ سے خطاب متوقع

Oct 09, 2024 | 20:45:PM
چینی وزیراعظم لی چیانگ کا 14اکتوبر کو پارلیمنٹ سے خطاب متوقع
کیپشن: چینی وزیراعظم لی چیانگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پارلیمنٹ سے خطاب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ چینی وزیراعظم کے ممکنہ خطاب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 14 اکتوبر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ حکومت اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چین کے وزیراعظم 14 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تیاریوں کیلئےسینٹ وقومی اسمبلی سٹاف کی 14 سے 16 اکتوبرکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ چینی وزیراعظم کے خطاب کا حتمی فیصلہ اگلے چند روز تک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے