وزیراعظم کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فرنٹیئر کور کی پوسٹ پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم نے حملے میں 2دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا ،وزیراعظم کا دہشتگرد حملے میں حوالدار جمشید خان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہید کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز کے جوان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،شہیدوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے مکمل سد باب تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔