(زوہیب بخاری) انگلش اوپنر بلے باز بین ڈکٹ کا کہنا ہے کہ جو روٹ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا اعزاز کی بات ہے، اتنی گرمی میں آج جس طرح انہوں نے بیٹنگ کی وہ قابل تحسین ہے۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے اوپنر بلے باز بین ڈکٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو روٹ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا اعزاز کی بات ہے، جو روٹ آج بھی ایسے ہی محنت کرتے ہیں جیسے پہلے کرتے تھے، اتنی گرمی میں آج جس طرح جو روٹ نے بیٹنگ کی وہ قابل تحسین ہے، جوو روٹ میرا نہیں خیال ذاتی ریکارڈ کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں، وہ اپنی موجودہ فارم کو انجوائے کررہے ہیں۔
بین ڈکٹ نے مزید کہا کہ میرا انگوٹھا ڈس لوکیٹ ہوا جو بہت تکلیف دہ تھا، شکر ہے کل ہم نے صرف ایک وکٹ کھوئی تھی، اگر کل ہمارے 3، 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے ہوتے تو ہمیں پلان تبدیل کرنا پڑتا، اس پچ پر کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ بیٹنگ کر کہ بڑا سکور بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
واضح رہے کہ پاکستان کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ہیں، جو روٹ اپنے کیریئر کی بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 اور ہیری بروک 141 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔