(عثمان خان ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہوگئی۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تاریخی سٹینڈ لیکر کھڑے ہیں،آنے والے دنوں میں قوم کو خوشخبری ملے گی،مولانا فضل الرحمان نے قوم کو بچالیا ہے ،ہمارے تمام ارکان محفوظ ہیں اور ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ،ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، روف حسن اور حامد خان شریک ہوئے جبکہ جےیوآئی کی جانب سے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع، اسلم غوری، سید محمود شاہ شریک تھے ۔