انگلینڈ نے بہت عمدہ کھیلا، ہم نے وقفے وقفے سے اچھی باؤلنگ کی: جیسن گلیسپی

Oct 09, 2024 | 21:57:PM
انگلینڈ نے بہت عمدہ کھیلا، ہم نے وقفے وقفے سے اچھی باؤلنگ کی: جیسن گلیسپی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوہیب بخاری) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ آج انگلینڈ نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا جبکہ ہم نے وقفے وقفے سے اچھی گیند بازی کی۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا، ہم نے وقفے وقفے سے اچھی باؤلنگ کی، انگلینڈ بلے بازوں کو داد دینی چاہیے جس طرح انہوں نے بیٹنگ کی، جوو روٹ کو یوکرشائر کی کوچنگ کے دوران دیکھا تھا، وہ ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفارمینس دینے کی کوشش کرتا ہے، جو روٹ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کے آسٹریلیا میں انہوں نے سنچری نہیں کی۔

جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ سیدھی باؤلنگ کی جائے، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے لیکن اگر اچھی جگہ پر باؤلنگ کی جائے تو  رزلٹ اچھے مل سکتے ہیں، انگلینڈ نے جارحانہ کھیلا ہماری کوشش تھی کہ کم سے کم باؤنڈریز لگیں، صبح آکر جلدی وکٹس لینے کی کوشش کریں۔

 یہ بھی پڑھیں: ’’جو روٹ کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا اعزاز کی بات ہے‘‘

واضح رہے کہ پاکستان کے پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنا لئے ہیں، جو روٹ اپنے کیریئر کی بہترین فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 اور ہیری بروک 141 رنز بنا کریز پر موجود ہیں۔