(اویس کیانی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل فرحت عباس جنجوعہ کے دفتر آمد پر ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال فرحت عباس جنجوعہ اور ان کے خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جس کا خلا تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔
انہوں نے سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہونے کا یقین دلایا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔