وزیر اعظم کا دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین 

Oct 09, 2024 | 22:25:PM

(طیب سیف )وزیراعظم شہباز شریف نےضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر   سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔ 

وزیراعظم نےآپریشن میں2خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔ 

وزیراعظم  نے کہا کہ وطن عزیز سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں 2 خارجی ہلاک

مزیدخبریں