چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں: خاندانی ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) چوہدری نثار علی خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت سے متعلق خبروں کو خاندانی ذرائع نے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کے حوالے سے پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، چوہدری نثار کی اسد قیصر سے اس حوالے سے ملاقات نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر سماعت منسوخ، آخر وجہ کیا بنی؟
خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔