چین نے طالبان حکومت کوبڑی امداد کی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی پیکیج کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین نے طالبان حکومت کو 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی مالیت کے امدادی پیکیج دینے کی پیشکش کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے افغانستان کی معیشت کی بحالی اور معاشرے کی تعمیر نو کا عزم اظہار کرتے ہوئے امدادی پیکیج دینے کا اعلان کیا۔چین کے 3 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے اس امدادی پیکیج کو افغانستان سے کورونا وبا کے خاتمے اور غذائی قلت کی دوری کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیار میں دھوکا دینے والی محبوبہ کے عاشق نے اس کا ایسا حشر کردیا کہ روح بھی کانپ اٹھی
واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے 20 روز بعد عبوری حکومت کا اعلان کردیا ۔ 27 رکنی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں ہیں اور نہ ہی طالبان کے علاوہ کسی دوسری تنظیم، گروہ یا اقلیت کو نمائندگی دی گئی ہے۔