(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا صارفین نے دلہا دلہن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پولیس انسپکٹر بھی تعریف کی۔
برطانوی شہر مانچسٹر میں مصروف شاہراہ سے گزرتے ہوئے دلہن کی گاڑی اچانک خراب ہوگئی تاہم پولیس انسپکٹر نے دلہن اور اس کے اہل خانہ کو لفٹ دے کر چرچ پہنچا دیا۔
دلہا دلہن کورونا وبا کے باعث دو مرتبہ پہلے شادی ملتوی کر چکے تھے تاہم جب تیسری بار شادی کا ارادہ باندھا تو دلہن کی گاڑی خراب ہونے کی صورت میں رکاوٹ آڑے آگئی۔
نارتھ ویلز پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس انسپکٹر اور دلہن کی تصویر شیئر کی اور دلہن کو شادی کی مبارکباد دی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلہا دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پولیس انسپکٹر بھی تعریف کی۔
دلہن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کار خراب ہونے پر میں پریشان تھی کہ اب مجھے شاہراہ پر ہی کھڑا رہنا پڑے گا تاہم خوش قسمتی سے مجھے ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی اور مدد کے لیے پولیس انسپکٹر آگئے.
یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹس نہ لگوائے جائیں: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا