(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما ق لیگ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے مہنگائی اور بیروزگاری میں بنیادی کردار کورونا کا بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اس میں شک نہیں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہےہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں۔ اتحادی ہونے کی وجہ سے فائدہ نقصان اکٹھا ہے۔ہم کہیں کہ ہم صرف فائدے کے لئے بیٹھے ہیں تو اتحادی ہونے کے ناتے نیک نیتی کے ساتھ ہی بیٹھنا پڑتا ہے ہمارا ٹریک ریکارڈ بھی یہی ہے۔کورونا کے تمام شعبوں پر اثرات پڑے ہیں کاروباری سرگرمیاں آدھی رہ گئیں۔
واضح رہےعمران خان نے اچھے کام بھی کئے ہیں احساس پروگرام عمران خان کا کامیاب ترین پروگرام ہے۔اس کے علاوہ جو بین الاقوامی ایشوز آئے ہیں اس میں کشمیر اور افغانستان پر ان کا موقف بہت اچھا رہا ہے سب نے سراہا ہے۔ بیروزگاری کو کم کیا جاسکتا ہے ہم پچھلے الیکشن سے پہلے بھی کہتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز واپس لاسکتے ہیں۔۔۔لیکن کیسے؟