بیرون ملک جانیوالوں کے لئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بیرون ملک جانے والے مسافر سے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 5ہزار روپے سے زائد نہیں لی جائے گی، لاہور ائیرپورٹ مینجر نے تمام ائیرلائنز اور لیبارٹریز کو ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں نے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی زائد فیس لینے کی شکایت پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ائیرلائنز اور لیبارٹریز کو زائد فیس لینے سے روک دیا۔
ائیرپورٹ منیجراختر مرزا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیرلائینز مسافروں کی سہولت کے لئےبنائے گئے قانون کی سختی سے پاسداری کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز واپس لاسکتے ہیں۔۔۔لیکن کیسے؟