(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت میں پیش نہ ہونے پر اداکارہ عفت عمر کے قابل ضمانت جبکہ مقدمے میں نامزد علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم لینی غنی ،فریحہ ایوب کی مستقل حاضری کی درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملزم مستقل حاضری معافی کے حوالے سے عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے جبکہ ایف آئی اے کے وکیل نے بھی ملزموں کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی۔
عدالت نے تمام ملزمان کو چھ اکتوبر کو ہر صورت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی۔۔ عدالت نے اقرار الحسن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا
علی ظفر کیس۔۔ عفت عمرور علی گل پیر کو گرفتار کرنے کا حکم
Sep 09, 2021 | 11:50:AM