نور مقدم کیس:تھراپی ورکس کے 6 ملزموں کو عدالت میں پیش ہونیکا حکم

Sep 09, 2021 | 11:50:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان 23 ستمبر کو طلب آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم کیس کی سماعت کی ،مرکزی ملزم ظاہر جعفر، والدین اور تین دیگر ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا،چھ دیگر تھراپی ورکس کے ملزم ضمانت پر ہیں عدالت انہیں نوٹس دے کر طلب کرلے،عدالت نےآئندہ سماعت میں تھراپی ورکس کے چھ ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

 وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا  ہے کہ جو ملزم رہ گئے ہیں ان کو آئندہ سماعت پر حاضری کے لیے بلارہےہیں،جب درخواست آئے گی تو قانون کے مطابق دیکھ لیں گے، کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    خواتین کا کھیلوں میں حصہ لینا نہ تو مناسب ہے نہ ضروری،طالبان

مزیدخبریں