افغان خواتین پر کرکٹ کھیلنے کی پابندی۔۔۔آئی سی سی نے بھی اظہار تشویش کردیا

Sep 09, 2021 | 12:06:PM

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر پابندی پر کونسل کی اگلی میٹنگ میں بات ہو گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان آئی سی سی نے کہا کہ ہم افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتِ حال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔اگلی میٹنگ میں پابندی پر تفصیلی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر سپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔

احمد اللّٰہ واثق کا مزید کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔


 یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ استعمال کرنےوالوں کیلئے بڑی خبر
 

مزیدخبریں