ہٹ اینڈ رن کیس ۔۔ عدالت نے سلمان خان کو بڑا فیصلہ سنا دیا 

Sep 09, 2021 | 12:30:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار سلمان خان کی درخواست پر ممبئی سول کورٹ نے بڑا حکم سناتے ہوئے   گیم ’’ سیلمون بھوئی‘‘ پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی سول کورٹ کے جج کے ایم جیسوال نے گیم  ’’سلیمون بھوئی‘‘پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ  گیم کو سلمان خان کے ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ کیس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ بالی وڈ کے بھائی جان اس گیم کے خلاف عدالت پہنچے تھے ۔ 

سلمان خان نے الزام لگایا تھا کہ اس گیم سے ان کی شخصیت  متاثر ہورہی ہے ۔ اداکار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جج نے فوری طور پر گیم پر پابندی لگانے کا حکم جاری کردیا ۔ عدالت نے گیم بنانے والی کمپنی پیروڈی اسٹوڈیوز پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز کو گیم اور اداکار سے متعلق کسی بھی مواد کو پھیلانے ، اس کو پیش کرنے ، دوبارہ پیش کرنے اور پھر سے بنانے سے روک دیا  ۔

عدالت نے گیم بنانے والوں کو گیم کو فوری طور پر گوگل پلے سٹور اور دیگر پلیٹ فارمز سے بھی ہٹانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ استعمال کرنےوالوں کیلئے بڑی خبر

مزیدخبریں