ویمن کرکٹ کو سپورٹ نہ کیا گیا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کرینگے،آسٹریلیا

Sep 09, 2021 | 12:42:PM
 ویمن کرکٹ کو سپورٹ نہ کیا گیا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کرینگے،آسٹریلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)کر کٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ہمارا کرکٹ کے لیے ویژن یہی ہے کہ خواتین کی ہر سطح پر سپورٹ کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویمن کرکٹ کی دنیا بھر میں ترقی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے بڑی اہم ہے۔اگر میڈیا رپورٹس ثابت ہو گئیں کہ ویمن کرکٹ کو افغانستان میں سپورٹ نہیں کیا جائے گا تو افغانستان کی میزبانی نہیں کریں گے۔

 واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گےان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔

احمد اللّٰہ واثق کا کہنا تھا کہ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہودوسری جانب آسٹریلیا اور افغانستان کی مینز ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ نومبر میں ہوبارٹ میں تجویز کیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    بلوچستان۔۔۔۔ساحل کے قریب اچانک جزیرہ ابھر آیا