پنجاب میں اعلی ٰ افسروں کے بعد وزرا بھی نشانے پر۔۔ بڑی تبدیلیاں متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب نےاہم امور پروزیر اعظم سےرہنمائی لینےکا فیصلہ کرلیا ، پنجاب کابینہ میں وزرا کے محکموں میں ردو بدل کے حوالے سے رہنمائی لیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیوں کے بعد وزیر اعلیٰ سیاسی سطح پر متعدد قدامات کے لئے وزیر اعظم سے گائیڈ لائنز لیں گے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کابینہ میں وزرا کے محکموں میں ردو بدل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم سے رہنمائی لیں گے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر سردار علی خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دی تھی۔
انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کردیا گیا، سابق آئی جی ریلوے عارف نواز خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی ریلوے کی آسامی خالی تھی جبکہ جواد رفیق کو وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علی ظفر کیس۔۔ عفت عمرور علی گل پیر کو گرفتار کرنے کا حکم