تعلقات سے مایوس۔۔ماڈل گرل نے خود سے ہی شادی کر لی

Sep 09, 2021 | 15:14:PM

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ ماڈل نے اپنا جیون ساتھی چن لیا مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا ایک واقعہ برازیل میں ہوا جہاں ماڈل نے مردوں کی بے وفائی سے تنگ آکر خود سے ہی شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیلیرا نے اس سے بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے میں  سوچتی تھیں کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے اسے رشتے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اکیلے رہ کر وقت گزارنے کے بعد میں نے  محسوس کیا کہ خوش رہنے کے لیے کسی مرد کا ساتھ ہونا ضروری نہیں ہے۔

ماڈل نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں ایک ایسے مقام پر پہنچی جہاں مجھے لگا کہ میں اب میچور ہوں، میں نے محسوس کیا کہ میں ایک مضبوط اور پرعزم عورت ہوں۔ میں ہمیشہ اکیلے رہنے سے ڈرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

کرس نے اپنی شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں سمیت رشتہ داروں کو مدعو کیا تاہم تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں:  خاتون رپورٹر کیساتھ اوباشوں کی چھیڑ چھاڑ۔۔پھر کیا ہوا جانیے

مزیدخبریں