(24 نیوز)بلدیاتی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی نے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔عمران خان نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ دوروں کی ابتداء جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب صدر سینیٹر عون عباس بھی ہمراہ ہوں گے۔
دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی آئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تعلقات سے مایوس۔۔ماڈل گرل نے خود سے ہی شادی کر لی