(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے 6 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے ملزمان ارسلان، عابد، افتخار اسد، شہر یار، مہران اور محمد ساجد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے ملزموں کے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ عدالت نے 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 11 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
پیشی سے واپسی پر ہتھکڑی میں جکڑا ایک ملزم اپنی والدہ کے پاؤں میں گر گیا اور رو رو کر والدہ سے رہائی کے لئے دعا کرنے کی التجا کرتا رہا۔
دوسری جانب سیشن عدالت نے خاتون عائشہ اکرم کے خلاف ہجوم کو اکسانے کے الزام میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: عزت بچانے کیلئے کئی مرتبہ خود کو کار کی ڈکی میں چھپایا۔۔ بھارتی اداکارہ کا انکشاف