پاک افغان تجارت پاکستانی روپے میں ہو گی

Sep 09, 2021 | 16:17:PM
پاک افغان تجارت پاکستانی روپے میں ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کو ڈالرکی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،پاکستان اور افغانستان کے درمیان اب تجارت پاکستانی روپے میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ افغانستان میں مختلف معاملات چلانےکے لیے پاکستان سے بھی لوگوں کوبھیجاجاسکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید بتایا کہ  بھارتی ہیکرز کی جانب سے  2019 میں بھی ایف بی آر کا سسٹم ہیک کیا جاچکا ہے،سسٹم ہیک کرنےکی سزاجس کو ملنی چاہیے تھی اس کومل چکی، تاہم اب  ایف بی آر میں تمام سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    زیادہ خوبصورت کون ۔۔عائزہ خان یا کرینہ کپور