ملک میں زیادہ حکومت آمروں نے کی جمہوریت آج بھی یرغمال ہے : مولانا فضل الرحمان

Sep 09, 2021 | 18:05:PM

Read more!

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ جس مقصد کیلئے یہ ملک حاصل کیاگیا آج بھی وہ خواب تشنہ تعبیر ہیں، ملک پرزیادہ تر حکومت ڈکٹیٹرز نے کی، جمہوریت آج بھی یرغمال ہے۔
ایبٹ آباد میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جہاں قومیں آگے بڑھتی ہیں وہاں ہم پسپائی اختیار کررہے ہیں ، اوپر کی طرف جانے کے بجائے ہم نیچے کی جانب لڑھک رہے ہیں ۔
صدر پی ڈی ایم نے کہاکہ ہمارے اکابرین نے پارلیمانی سیاست کے ذریعے آئین بنایا،آج ان کامیابیوں کو ناکامیوں میں تبدیل کرنے کی پلاننگ ہو رہی ہے، آج کی نسل ملک کی معیشت کا انجام دیکھ رہی ہے ،بھوک و پیاس کے علاوہ آج عام آدمی کچھ نہیںمل رہا۔
ان کا کہناتھا کہ تبدیلی سرکار نے ایسی تبدیلی برپا کی 6 فیصد کی ترقی خواب بن گئی، سالانہ پیداوار کا تخمینہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قوم کو یہ کیوں نہیں بتاتے زرمبادلہ کے ذخائر سوفیصد قرض ہے۔
صدر پی ڈی ایم نے کہاکہ ہمیں ان کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے،امریکا،یورپ اور نیٹو سب شکست کھا چکے ہیں،امریکا کا سپرپاور کا ٹائٹل ختم ہو چکا ہے، اپنی مرضی کے مطابق جغرافیہ میں تبدیلی لانے سے دستبردار ہو جائے ،امن کے نام پر خون بہانے والوں کو اعتراف کرنا چاہئے کہ وہ جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ، نائن الیون کے بعد طالبان کہہ رہے تھے آئیں گفتگو کریں،اس وقت کہا کہ آپ سے گفتگو نہیں ہو سکتی، آپ اس قابل نہیں کہ آپ سے بات کی جائے،آپ دو سال سے دوحہ میں طالبان سے بات کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات: وزیراعظم نے پارٹی کارکنوں کو اہم ذمہ داری سونپ دی

مزیدخبریں