اجازت کے بغیر کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں، افغان وزارت داخلہ کا پہلا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے پہلا حکم جاری کردیا،عوام وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو پیشگی اجازت کے بغیر احتجاجی مظاہرہ نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی اردو کی کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے پہلا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو پیشگی اجازت کے بغیر احتجاجی مظاہرہ نہیں کر سکتے۔وزارت داخلہ نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ افغان عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ احتجاج سے پہلے سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سوال۔۔کیا طالبان بگرام ائیربیس چین کے حوالے کردینگے۔۔؟