(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت کا قیام ہوچکا ہے لیکن اخراجات چلانے کیلئے حکومت کا مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے ۔ امریکہ نے افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں کافی مال غنیمت چھوڑا ہے، جس میں بڑی تعداد میں فوجی ساز وسامان شامل ہے۔امریکا کے چھوڑے ہوئے فوجی ساز وسامان کو کس طرح تصرف میں لایا جارہا ہے ، اس حوالے سے ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان امریکہ کے چھوڑے ایک جہاز کے پروں کیساتھ جھولا جھول رہے ہیں اور اس کھیل سے کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔